کے پی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کاوزیراعلی کیلئے اپنا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مل کر وزیراعلی کیلئے اپنا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کے ٹکٹ پر خواتین کی نشست پر نامزد رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کا متفقہ امیدوار لائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواران بھی کھڑے کریں گی۔ جبکہ وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اسمبلی میں ن لیگ کے 9 نمائندگان عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور جنگ لڑیں گے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈا پور وزیراعلی خیبر پختونخوا کیلئے امیدوار ہیں۔