اے این پی نے 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 28 فروری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ بدھ کو سہ پہر 2 بجے ہوگا۔
اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کے لیے ہے۔ اے این پی آئین اور جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔