مردان کے علاقے متہ میں دہشتگ ردوں کے حملے میں مبینہ طور پر ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں اعلیٰ پولیس افسر کی مبینہ شہادت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جبکہ ڈی ایس پی نسیم خان، سمیت اہلکار منصور اور اہلکار سلیم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
شرپسندوں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق 1122 کی میڈیکل ٹیم نے شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جبکہ پولیس نے جائے وقوع کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.