پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

مسلح افراد کی فائرنگ پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیاْ