راولپنڈی، تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

مقتولین کی شناخت تنویر خان اور بلال خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔