مارچ کا مہینہ کن ستاروں کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے؟

سال 2024 کے تیسرے مہینے کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے اور ہر ماہ کی طرح مارچ کے لیے بھی اجرام فلکیات کے ماہرین نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔

گو کہ مستقبل کا کوئی نہیں بتاسکتا لیکن ستاروں کی روشنی میں ماہرین مستقبل کا ممکنہ حال بتاتے ہیں جو کسی حد تک درست ثابت ہوتا ہے۔

تو آئیں جانتے ہیں کہ آئندہ ماہ کن تین ستاروں کے لیے مشکل گزر سکتا ہے اور وہ کون سے ستارے ہیں جنہیں اپنا ہر قدم دیکھ بھال کر اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔

سرطان: 

برج سرطان جسے انگریزی میں Cancer کہا جاتا ہے، یہ وہ ستارہ ہے جس کا آئندہ ماہ اچھا نہ گزرنے کے امکانات ہیں۔

انہیں ضرورت ہے کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں، ایسا کام جس میں انہیں کامیابی نہ ملنے کی امید ہو وہ نہ کریں، کسی قسم کی کنفیوژن ہو تو اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کرلیں۔

برج سرطان کو چاہیے کہ مارچ میں تھوڑا سنبھل کر قدم اٹھائیں۔

برج اسد:

Leo سے متعلق بھی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ امکان ہے مارچ ان کے لیے اچھا نہیں گزر سکتا۔

کیرئیر کو لے کر اتار چڑھاؤ آسکتے ہیں گو کہ پیسے کے معاملے میں ان کو اس ماہ مشکلات نہیں ہوں گی، ضرورت ہے کہ اس ماہ آپ لوگ صحت کے حوالے سے محتاط رہیں۔

برج قوس:

مارچ 2024 قوس کے افراد کے لیے بھی بہت اچھا گزرنے کے امکانات نہیں ہیں، کوشش کیجیے اخراجات میں کمی لائیں ورنہ مشکلات گھیر سکتی ہیں۔

Sagittarius سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس ماہ کافی محتاط رہیں اور کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے ذرا سوچ لیں۔