الخدمت فاونڈیشن اور بی آرٹی کے مابین خصوصی افراد اور خواتین کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لٸے مفاہمتی یاداشت پردستخط

الخدمت فاونڈیشن اور بی آرٹی کے مابین خصوصی افراد اور خواتین کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لٸے مفاہمتی یاداشت پردستخط کردیٸے گٸے

الخدمت فاونڈیشن نے بی آرٹی اسٹیشنوں پر خصوصی افراد اور خواتین کی سہولت کے لٸے عالمی معیار کی 50ویل چیٸرز فراہم کردیٸے

ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کے ساتھ افراد باہم معزوری اور خواتین کو سفر کے دوران سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیٸے جس کے تحت الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا بی آر ٹی پشاورکے اسٹیشنوں پرعالمی معیار کی 50ویل چیٸرز فراہم کریں گی جس سے سفر کے دوران خصوصی افراداور ضرورت مند خواتین استفادہ کریں گی۔اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ایریا سٹیڈی سنٹر کی کانفرنس روم میں الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص اور پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے سی ای او ڈاکٹرطارق عثمان نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیٸےگٸے اس موقع پر 
پشاور یونیورسٹی کے واٸس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیم،ایریااسٹیڈی سنٹر کے ڈاٸریکٹر ڈاکٹرنعیم قاضی،پیڈو کے سی ای او
شہاب الدین،الخدمت کے سینٹر پروگرام منیجر محمد وسیم،منیجر میڈیا نورالواحدجدون،منیجر ریسورس موبلاٸزیشن محمد عدنان راز اور دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت الخدمت فاونڈیشن بی آرٹی سروس میں تعینات ملازمین کے تھیلی سیمیاء سے متاثرہ بچوں کوالخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور میں مفت طبی سہولیات سمیت بی آر ٹی کےملازمین میں اگر کسی ملازم کا انتقال ھوتا ھے تو اس کے یتیم بچوں کو ترجیحی بنیادوں پرالخدمت کفالت یتامی پروگرام میں شامل کیا جاٸے گا۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں الخدمت ایمبولینس سروس بی آر ٹی ٹریک استعمال کریں گا جبکہ پشاور میں قاٸم بی آرٹی اسٹیشنوں اور بسوں کے اندر لگے اسکرینوں پر الخدمت فاونڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور مہمات کی تشہیر کی جاٸے گی۔