کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے، مشرقی سندھ سے بھی سسٹم آج شام تک نکل جائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979ء میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاچکا ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مارچ میں تواتر کے ساتھ ایسی سردی نہیں آتی، مارچ میں ہونے والی یہ بارشیں بھی غیر معمولی ہیں۔