وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پہلے سے جاری بھرتیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
اس کے علاوہ یکم فروری 2023 سے اب تک کی تمام بھرتیوں کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی۔