خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں، مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا۔ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔
گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان کی چھت بوسیدہ ہوگئی تھی، بارش کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔