ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید عہدے سے مستعفی

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا کو پیش کردیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی سمیت 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

دانیال چمکنی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے، مجھ سمیت 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفے منظور ہوں گے یا نہیں یہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے۔

استعفے دینے والوں میں دانیال چمکنی، نثار، ثاقب، آصف، عمر فاروق، سلطان، مبشر اور جاوید اختر شامل ہیں۔