پرواز بھرتے ہی طیارے کا ٹائر نکل گیا: طیارے میں 235 مسافر اور عملے کے 14 ارکان موجود تھے

امریکی شہر سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے فورا بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کا ٹائر نکل گیا۔

جاپان جانے والا یونائیٹڈ ایئرلائنز کا طیارہ جس کا ٹائر ہوا میں نکلا گیا وہ سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے بعد لاس اینجلس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 235 مسافروں اور عملے کے 14 افراد پر مشتمل طیارے کے بائیں جانب مین لینڈنگ گیئر اسمبلی کے چھ ٹائروں میں سے ایک ٹائر نکلا۔

طیارے کے اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا ایک ٹائر نکل گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہوگئی۔

اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ٹائر سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملازمین کی پارکنگ میں گرا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔