لاہور؛ شوہر کا قتل کرنیوالی ٹک ٹاکر خاتون ساتھی سمیت گرفتار

لاہور میں قتل کے الزام میں خاتون ٹک ٹاکر اور اس کے  ساتھی کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے 2 سال قبل  ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم رضوان ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان علی کو واقعے کے  2 سال بعد مسقط سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔