کوئٹہ؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکا، جاں بحق کی تعداد 3ہوگئی

ایئر پورٹ روڈ پر رہائشی گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

ایدھی ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رہائشی گھر میں گیس لیکیج دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔