امریکا: پولیس تحویل میں موجود چرس چوہے غذا سمجھ کر کھاگئے

امریکا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں پولیس تحویل میں موجود چرس چوہے غذا سمجھ کر کھا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست لوزیاناکے شہر نیو اورلینز میں پیش آیا جہاں پولیس کے پرانے  نیو اورلینز ہیڈ کواٹر کی عمارت میں چوہوں، لال بیگوں اور دیمک کا راج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس چیف نے ہیڈ کواٹر کی ابتر حالت پر بتایا کہ یہ عمارت 1968 میں بنی تھی، جراثیم کش اسپرے نہ ہونے اور چوہوں کی بہتات کے سبب میزوں پر چوہوں کی غلاظت بھی موجود ہوتی ہے۔

پولیس چیف نے مزید بتایا کہ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پولیس تحویل میں رکھی چرس بھی چوہے کھا گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پولیس عارضی طور پر کسی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کیلئے منظوری حاصل کر رہا ہے جبکہ نئے ہیڈ کواٹر کیلئے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔