ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس پشاور نے سربراہ اے این پی اسفندر یار ولی کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 15 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی کے باعث یکطرفہ کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر اسفندیار ولی نے 2019 میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کیس کیا تھا۔