وفاقی وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے۔
برسلز میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی مالیاتی ادارے پہلے نیوکلیئر لفظ کی وجہ سے اس کو فنانس نہیں کرتے تھے مگر اب رائے بن رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے یہی کہا کہ ان اداروں کو اس کی فنانسنگ کرنی چاہیے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو بھی یہ مہیا ہوسکے، میں نے دیکھا کہ کئی ممالک کے سربراہوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری توانائی کے حوالے سے اہم تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پاکستان جوہری سیکٹر سے 3 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے، نیو کلیئر انرجی ماحول دوست بھی ہے اور سستی بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سمٹ کی سائیڈلائن میں میری ترکی کے وزیر خارجہ، متحدہ عرب امارات کے دوست اور چین کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے۔