خیبرپختونخوا مالی بحران کا شکار ہے کیونکہ وفاق واجبات نہیں دے رہا، عوام نے ووٹ دے کر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بھیجا، جب چاہیں گے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبہ مالی بحران کا شکار اس لیے ہے کہ وفاق ہمارے واجبات نہیں دے رہا۔

 بیرسٹر محمد سیف نے کہا ہے کہ وفاق میں بیٹھ کر کہنے والے کہ ہم حکومت نہیں چلا پائیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بھیجا ہے وہ جب چاہیں اسمبلی اجلاس بلائیں گے۔