ڈسکہ بلدیہ کی انوکھا کارکنامہ سامنے آیا ہے،جہاں کسی انسان کو نہیں جانوروں کو ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہم اکثرجرائم میں ملوث انسانوں کی گرفتاری کی خبریں سنتے رہتے ہیں،لیکن ڈسکہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں محکمہ بلدیہ کی جانب سے 4 جانوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 4 جانوروں کو گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے مویشوں کو حراست میں لے لیا گیا، چار مویشی مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کردی۔
بلدیہ انتظامیہ کاکہنا ہےکہ مویشیوں نےشاہراہوں کو بلاک کیا،گندگی پھیلائی، قیمتی گرین بیلٹ کو نقصان پہنچایا
کالج روڑ پر گرین بیلٹ میں چند روز قبل ایم این اے سیدہ نوشین ،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے قیمتی پودے لگائے تھے۔