”آؤ آؤ، بچے پیدا کرکےلاکھوں کماؤ“چین میں کمپنی نے عجیب آفر کرکے لوگوں کو چونکادیا۔
تفصیلات کےمطابق کسی بھی خاتون کے لیے ماں بننا اس کی زندگی کا سب سے خاص تجربہ ہوتا ہے۔ یہ تجربہ اسے نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور ذہنی طور پر بھی کافی متاثر کرتا ہے۔اس بارےمیں اگرغورکیاجائےتواس تجربےاور اس عمل کو بھی کاروبار بنا دیا جائے تو دیکھنے اور سننے والوں کو حیرانگی تو ضرور ہو گی۔ لیکن ہمارےپڑوسی ملک چین میں بھی کچھ اس طرح کاکام ہورہاہے۔یہاں پرخواتین کوکھلےعام سروگیٹ بننےکی پیشکش کی جارہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی پیشکش کے تحت 28 سے 29 سال کی کوئی بھی خاتون بچے کو جنم دے کر پیسے کما سکتی ہے۔یہ ایک طرح کا تجارتی اشتہار ہے، جو خواتین کو بچے پیدا کر کے پیسے کمانے کی ترغیب دے رہا ہے۔ چین کے صوبے ہینان میں موجود Huchen Housekeeping نے پیشکش کی ، کہ خواتین سروگیٹ مائیں بن کر پیسے کما سکتی ہیں۔
یہی نہیں ان کی عمر کے حساب سے پیکج بھی دیا جا رہا ہے۔ اگر 28 سالہ خاتون ماں بنتی ہے تو اسے 220,000 یوآن یعنی 25,23,783 روپے اور اگر 29 سال کی خاتون بچے کو جنم دیتی ہے تو اسے 210,000 یوآن یعنی 24,19,057 روپے دیے جائیں گے۔
اسی طرح خاتون جتنی بڑی ہوگی، اسے بچے کو جنم دینے کے پیسے اتنے ہی کم ملیں گے۔ اگر کوئی یہ کام 40-42 سال میں کرنا چاہتا ہے تو کمپنی اسے 20 لاکھ روپے کی پیشکش کر رہی ہے۔