بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف و مریم نواز ہونگے، بیرسٹر سیف

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔ بنی گالہ کا انتظام وانصرام خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوگیا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے۔ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ توشہ خانہ کے قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔