اپیلیٹ ٹریبونل پشاور نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کےکاغذات منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کےخلاف تمام 8 اعتراضات مسترد کردیے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مراد سعید کےتصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط اصلی ہیں۔
فیصلے کے مطابق مراد سعید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانےکی رقم جمع کی ہے