پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج جعلی ایف آئی آرز ختم کرنے کا الٹی میٹم : 9 اور 10 مئی واقعات پر جوڈیشل انکوائری کے لیے مشاورت شروع، لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کریں گے : آفتاب عالم

خیبر پختون خوا کے وزیرِ قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج جعلی ایف آئی آر ختم کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

آفتاب عالم نے کہا کہ 9 اور 10 مئی واقعات پر جوڈیشل انکوائری کے لیے مشاورت شروع کی ہے، جوڈیشل انکوائری سے متعلق لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری میں ملوث پولیس کے خلاف مقدمات درج کریں گے، ہمارے خلاف 3 ایم پی اور دفعہ 144 غلط استعمال کیا گیا، ان قوانین میں تبدیلی لائیں گے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری کو نہیں ہٹایا تو دیگر آپشنز موجود ہیں۔