خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی درخواست پر سینیٹ الیکشن ملتوی: اپوزیشن ممبران نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کروائی تھی، ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، اپوزیشن کا موقف

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی درخواست پر صوبے میں سینیٹ الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

سینیٹ الیکشن میں پولنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ریٹرننگ آفیسر سمیت الیکشن کمیشن کا دیگر عملہ خیبرپختونخوا اسمبلی ہال میں پہنچا لیکن پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود ووٹنگ شروع نہ ہوسکی۔

اس موقع پر اپوزیشن ممبران نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرواتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہیں لیا گیا۔

اپوزیشن نے درخواست میں مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔

جس کے بعد خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کردیے گئے۔