سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر فواد چودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تمام مقدمات میں شخصی گارنٹی پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام کیسوں میں پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،بعدازاں عدالت نے تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس جاری کردیا اور 30 اپریل کو کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔