جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر عہدے کا آج حلف اٹھائیں گے۔
خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیں گے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 15 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔
صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی، جسٹس اشتیاق ابراہیم آج مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔