اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر جسٹس (ر)حامد شاہ دلائل دیں گے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی، وکلاء کی درخواست پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے بحال کر کے آج سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔