فیڈرول بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 21 گریڈ کے افسر یوسف حیدر شیخ کو معطل کردیا۔
ایف بی آر نے گریڈ 21 کے چیف کمشنر آئی آر ایل ٹی او اسلام آباد یوسف حیدر شیخ کو 120 روز کے لیے معطل کیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ یوسف حیدر شیخ کو نا اہلی کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر نے یوسف حیدر شیخ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر آئی آر ایل ٹی او اسلام آباد یوسف شیخ کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
چیف کمشنر ایل ٹی او اسلام آباد کو ٹیکس کیسز میں التواء پر معطل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔