جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک عارضی ریلیف فراہم کر دیا۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر وکلا نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی اور سماعت کے دوران پیش ہوئے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ جاری کیا۔
سماعت کی صدارت کرتے ہوئے جج کامران بلوچ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
محمود خان اچکزئی کے وکیل ایڈووکیٹ قاری رحمت اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف الزامات بدنیتی پر مبنی تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایف آئی آر میں درج چھاپے کے دوران اچکزئی کوئٹہ میں بھی موجود نہیں تھے۔
اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے والے وکلاء میں سے ایک نصیب اللہ کاسی نے بتایا “وارنٹ گرفتاری کو معطل کرنے کا فیصلہ عدالتی سیشن کے دوران کیا گیا، جس میں مجسٹریٹ نے وارنٹ پر مزید کاروائی کو روک دیا ہے‘۔