ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈیری اینڈکیٹل فارمنگ، کارپوریٹ ڈیریaz فارمنگ ایسوسی ایشن ، کسان بورڈ اور بفلو بریڈرزسمیت دیگر تنظیموں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ خشک دودھ کی درآمد بتدریج بند کی جائے تاکہ مویشی پال حضرات کے کاروبار اور ڈیری کمپنیوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیری فارمنگ کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے، باقی کسر خشک دودھ کی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرکے پوری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں 12پلانٹ خشک دودھ تیار اور ان کی روزانہ پیداوار 10ہزار بیگ ہے، خشک دودھ کی یورپی ممالک سے درآمد پر 75فیصد، ملائشیا سے درآمد پر 30 فیصد ڈیوٹی عائد ہے جسے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔