بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے نئی پریشانی ، حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے کی گئی ہے، 72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے جبکہ 10 سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے کر دی گئی ہے ، 100 صفحات والے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔