پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ سال 9 مئی کو انتقال کرجانے والوں کارکنان کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پولیس نے تقریب سے ریحانہ ڈار اور روباء عمر ڈار کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاوس کے باہر گزشتہ برس 9 مئی کو انتقال کر جانے والے کارکنوں کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،
پولیس نے ریحانہ ڈار روباء ڈارکو پہلے گرفتار کیا پھر چھوڑ دیا،پولیس کی جانب سے جناح ہاوس کا مکمل گھیراؤ کرکیا گیا،گرفتاری کے بعد پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر خواتین کی نعرے بازی،ریحانہ ڈار نے کہا کہ عمران خان کے لیے جان بھی چلی جائے تو پروا نہیں ۔