راولپنڈی میں گزشتہ روز (9 مئی کو) ریلیاں نکالنے پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو علاقہ مجسٹریٹ نواز اشرف کی عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شہر یار ریاض اور سیمابیہ طاہر کی ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
شہر یار ریاض، سیمابیہ طاہر اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف گزشتہ روز ریلی نکالنے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔