آزاد کشمیر حکام اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرت بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکام اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر میں موبائل فون اور ڈیٹا سروس 2 دن تک بند رکھی جاسکتی ہے جبکہ حکومت نے کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں کل ضلعی دفاتر بھی بند رکھے جائیں گے۔