مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی میں جھگڑے پر پشاور میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ہے۔
جرگہ نے ایم پی اے طارق اعوان اور ایم این اے آصف خان میں صلح کرا دی۔
اسپیکر کے پی اسمبلی سلیم بابر سواتی، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ اور دیگر نے جرگہ میں شرکت کی۔
پشاور میں پل کا افتتاح، نو منتخب رکن قومی اور صوبائی اسمبلی آمنے سامنے آگئے
ترقیاتی کاموں کے معاملے پر دونوں اراکینِ اسمبلی میں جھگڑا ہوا تھا ۔
آصف خان نے ملک طارق اعوان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
جرگہ ممبران کے مطابق دونوں پارلیمنٹیرینز کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں ختم ہو گئیں۔
واضح رہے کہ
آصف خان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں اُور پشاور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ طارق اعوان آزاد حیثیت سے انتخابی کامیابی کے بعد مسلم لیگ نواز میں شامل ہوئے اُور پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔