پشاور کے مصروف علاقہ میں فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر

فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے پشاور کے علاقہ حیات آباد کے سنگم پر فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال تعمیر کر کے فعال کر دیا گیا۔

500 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں تمام بیماریوں کے علاج کے لئے سہولیات موجود ہیں اور 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہیں۔

 فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبرپختونخواہ میں ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم، ایمرجنسی، 20 کلینکس پر مشتمل او پی ڈی، آنکھ، ناک، کان اور گلے کا علاج، دل کے امراض کے لئے خصوصی وارڈز، بحالی اور فزیو ڈیپارٹمنٹ، اور دانتوں کے علاج کی سہولت ہے -

اس کے علاوہ ایمرجنسی کلینکس،پانچ بڑے اورچھوٹے آپریشن تھیٹر،ایکسرے، الٹرا ساونڈ، سی ٹی سکین، پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، بلڈ بینک، 14 کاونٹرز پر مشتمل فارمیسی، 5 کمروں پر مشتمل گائنی کمپلیکس، گائنی آپریشن تھیٹر، شیرخوار بچوں کی دیکھ بال، مردوں اور خواتین کے لئے الگ دس سپیشل وارڈز، آئ سی یو، ای سی جی اور مریضوں کے لئے وارڈز کے ساتھ ساتھ 28 سپیشل کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

 ہسپتال میں خواتین مریضوں کے علاج کے لئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔

ہسپتال میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جنریٹرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔فرنٹیئر کورٹیچنگ ہسپتال فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔