علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،ڈاکٹرراغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ،متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین بھی ہیں۔
حال ہی میں آپ کو صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے "ستارہ امتیاز" سے نوازاگیا۔
ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ،پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی ہیں۔