کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے خصوصی طیارے کے ذریعے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاور پہنچ گئی ہے۔
صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا میناخان اور ایم این اے فیصل امین گنڈاپور سمیت دیگر نے ائیرپورٹ پر طلبا کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورپاکستان واپس آنے والے طلبا کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہ آئے۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ بشکیک سے وطن واپسی کیلئے پہلے آئیں پہلے پائیں کے تحت پورے پاکستان کے طلبا کو ترجیح دی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق طلبا کو لانے کیلئے دوسری پرواز آج راونہ ہوگی۔