آئی ایم ایف مذاکرات، گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں : شیئر پلان میں اگست سے گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 3 پلان تیار

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے سلسلے میں گھریلو، کھاد، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن سے گیس سیکٹر کے لیے ٹیرف، گردشی قرضہ، ریفارمز پر مذاکرات کیے گئے۔

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

شیئر پلان کے مطابق تندوروں کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 3 پلان دیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات کی گئی۔

ریکوریز، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔