سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں 11 بجنے سے پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری کو پار کر گیا۔
لاہور میں 45 اور کراچی میں 39 ڈگری جیسی گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے پشاور میں آج 42 اور اسلام آباد میں 40 ڈگری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آج بھی نوابشاہ اور موئن جو دڑو میں درجہ حرارت 52 سے 53 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سبی اور سکھر میں 50 جبکہ ملتان، ڈیرا غازی خان اور حیدر آباد میں پارہ 49 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال میں بھی موسم شدید گرم ہے، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔