غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن پشاور یونیورسٹی کیمپس سے مارچ کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی طرف روانہ ہوئے تو پولیس نے طلبا کو روکنے کی کوشش کی جس پر کارکنان رکاوٹیں توڑتے ہوئے روانہ ہوگئے۔
مارچ کی قیادت اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کی، مظاہرین نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔
مارچ کی وجہ سے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ پولیس لائن سے بھی نفری طلب کی گئی۔