پشاور یونیورسٹی کے طلباء آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
جامعہ پشاور کے اکنامکس ڈپارٹمنٹ کے طلبا میں ٹور کے تنازع پر لڑائی ہوئی ۔ جس میں اسٹوٹنٹس نے ایک دوسرے پر تشدد کیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملوث طلبا کی نشاندہی ہوچکی ہے، جھگڑے میں شامل تمام طلبا کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔