امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024-25 میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے، بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز  ہے۔ 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔