نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلیے 97 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔
دونوں ٹیمیں نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو بھارتی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا۔
آئرش بلے باز بھارتی بولرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 96 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ گیرتھ ڈیلانی 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سراج اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میں اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کُل 8 میچز ہوچکے ہیں جس میں بھارتی ٹیم 7 میچ جیت کر حاوی رہی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ منسوخ رہا۔
دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اسکواڈ:
بھارت: روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادیو، شیوم ڈوبے، رشب پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، محمد سراج، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ
آئرلینڈ: پال سٹرلنگ، اینڈی بالبرنی، لورکان ٹکر، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلانی، مارک ایڈیر، بیری میک کارتھی، جوش لٹل، بین وائٹ