سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 57 روپے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے تک جاپہنچی ہے۔

دوسری طرف سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 336 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2336 ڈالر فی اونس ہے۔