لاہورمیں شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کردیا۔
واقعہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کومل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔
بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی،شواہد اکھٹے کر کے مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم نشے کا عادی ہے، اکثر بیوی سے لڑتا جھگڑتا تھا،ملزم کو پولیس کے زیر حراست طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،متاثرہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہے۔