اعظم خان کا تماشائی سے تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ کے دوران صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے تماشائی پر برہم ہوگئے۔

گزشتہ شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی تھی۔

پاکستان کو سپر اوور میں جیت کے لیے امریکا نے 19 رنز کا ہدف دیا اور قومی ٹیم صرف 13 رنز اسکور کرسکی۔

ویڈیو پلیئر
00:00
00:22

گزشتہ روز بھی قسمت نے اعظم خان کا ساتھ نہ دیا اور کرکٹر صفر پر آؤٹ ہوگئے، جب وہ پویلین کی طرف جا رہے تھے تو ان کا سامنا ایک تماشائی سے ہوا جو اعظم خان پر تنقید کررہا تھا۔

اعظم خان ناراض چہرے کے ساتھ مداح کی طرف بڑھے اور پھر پویلین کی جانب چلے گئے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی تھی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔