ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی۔
ذی الحج چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں چاند کی رویت کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں۔ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔