ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیلئے جانے والے پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں کوئیک ری ایکشن فورس کا ڈرائیور اور کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک روڈ پر فارم ہاؤس کے قریب نامعلم افراد نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے کے بعد فائرنگ کی۔
پولیس اسکواڈ پر حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، دھماکے اور فائرنگ سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔