کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ماں نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گھر سے ماں بیٹے کی لاشیں اسپتال روانہ کردی ہیں جبکہ قتل و خودکشی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔